اشتہار

اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس کے مطابق شرح سود 7 فیصد پر برقرار رہے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مرکزی بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا، زرعی پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اپنے 28 مئی 2021 کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مارچ میں گزشتہ اجلاس کے بعد ایم پی سی کو مالی سال 2021 کی نمو کی پیش گوئی کو مزید بڑھا کر 3.94 فیصد کیے جانے سے حوصلہ ملا تھا۔

- Advertisement -

ایم پی سی نے کہا کہ اس سے مالی سال کے آغاز کے بعد وسیع البنیاد معاشی بحالی کی مضبوطی کی تصدیق ہوتی ہے جس کا سبب ہدفی مالیاتی اقدامات اور بھرپور زرعی اعانت ہے، توقع ہے کہ یہ مثبت رفتار برقرار رہے گی اور آئندہ سال کی بلند تر نمو کا باعث بنے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی بینک نے ڈسکاؤنٹ ریٹ 7 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔

قبل ازیں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ جون کے مقابلے میں اب حالات بہت بہتر ہیں، ان وجوہات کی بنا کر شرح سود کو مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک کے معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں، مہنگائی میں تھوڑا اضافہ ہوا لیکن یہ انتظامی مسئلہ ہے، کورونا وبا کے اثرات سے بچاؤ کے لیے احساس پروگرام سمیت مختلف اقدامات کیےگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی سے کاروباری طبقے کو 470 ارب روپے ریلیف ملا، کورونا سے بچاؤ کے لے شرح سود میں تیزی سے کمی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں