جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کیلئے امریکا سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : گورنر پنجاب نے مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کیلئے امریکا سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا امن کا راستہ مسئلہ کشمیر ،فلسطین کے حل سے ہی نکلتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی امریکی سینیٹرکرس وین ہالین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستانی سفیر اسد مجید ،امریکی ڈیمو کریٹک رہنمارکن طاہر جاوید بھی شر یک تھے۔

گورنر پنجاب نے امریکی سینیٹ کمیٹی میں بل لانے پر کرس وین کے کردارکو سر اہا جبکہ امریکی سینیٹر نے دہشت گردی کیخلاف اور پاکستان کیلئے معاشی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر پنجاب نے مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کیلئے امریکا سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا امن کا راستہ مسئلہ کشمیر ،فلسطین کے حل سے ہی نکلتا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت ،اسرائیل بنیادی انسانی حقوق کا قتل عام کر رہے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان امن کیساتھ کھڑاہے، دہشتگردی کیخلاف پاکستانی افواج اور عوام نےسب سے زیادہ قر بانیں دیں۔

امریکی سینیٹر نے کہا انسانیت، انسانی حقوق کاتحفظ ،امن کاقیام امریکاکی اولین تر جیح ہے، افغان امن عمل ،دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو قدر سےدیکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں