ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کیلیے نئی ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں سول ایوی ایشن ‏‏اتھارٹی کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ ‏

خلیجی ممالک سے کورونا مثبت مریضوں کی مسلسل آمد جاری ہے جس کے سدباب کے لیے سول ‏‏ایوی ایشن نے سخت اقدامات کیے ہیں۔

ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نےکورونا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹریز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فہرست ‏‏میں60 لیبارٹریز کا تعلق یواےای کی مختلف ریاستوں اور بحرین سے ہے۔

‏29مئی سے ایئرلائنز نامزد لیبارٹریز کی پی سی آر رپورٹ پر سفرکی اجازت دینےکی پابند ہوں گی۔ ‏‏2طرفہ ‏آپریشن کی حامل ایئرلائنز کو ان لیبارٹریز کی رپورٹس قبول کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز ان لیبارٹریز کی رپورٹ ‏‏کےحامل مسافروں کے سفر کو یقینی بنائیں اور ہدایات پر ناکامی پرقوانین کےتحت سخت کارروائی ‏‏کی جائےگی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں