تازہ ترین

بغیر ڈرائیور کے چلنے والی بسیں سڑکوں پر دوڑیں گی

لندن: برطانیہ میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بسیں سڑکوں پر دوڑیں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیمبرج میں برطانیہ کی پہلی خودکار بس نے دو میل کا سفر طے کیا، کسی بھی ڈرائیور کے بغیر بس نے خودکار طریقے سے سفر طے کیا۔

آٹومیٹک الیکٹرانک بس کے چلنے کے دوران سڑک پر عام ٹریفک بھی رواں دواں رہی، الیکٹرک بسوں میں دس مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

گریٹر کیمبرج پارٹنر شپ (جی سی پی) کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں شہر میں سفر کو تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے۔

Autonomous shuttleبسوں میں مسافروں کے اخراجات کے بارے میں تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کیمبرج شائر اور پیٹربورو کے میئر نیک جانسن نے کہا کہ امید ہے کہ کیمبرج شائر کے دوسرے حصوں میں بھی یہ گاڑیاں استعمال ہوسکیں گی۔

Rachel Maclean

قبل ازیں برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی ایک کار کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل کے مطابق گزشتہ شب 2019 ماڈل کی ٹیسلا گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔ گاڑی خود کار طریقے سے چل رہی تھی اور اس کی ڈرائیونگ سیٹ پر کوئی نہیں تھا۔

کار میں ایک شخص سامنے والی مسافر سیٹ پر بیٹھا تھا اور دوسرا پیچھے بیٹھا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ تیزرفتار گاڑی موڑ کاٹنے میں ناکام رہی اور سڑک کے نیچے درخت سے جا ٹکرائی تھی۔

Comments

- Advertisement -