اشتہار

خاتونِ اوّل کا علم دوستوں‌ کے لیے زبردست تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی نے پنجاب کے دارالحکومت میں قائم ہونے والی جدید لائبریری کا افتتاح کردیا جبکہ صوبے میں صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے تحقیقی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون اول کے علم دوست اور غریبوں کی داد رسی کے اقدامات کے تحت پنجاب میں صوفی ازم، سائنس وٹیکنالوجی ریسرچ  مراکز قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریسرچ  سینٹرکو جدید تحقیق کے ممتاز عالمی اداروں سے منسلک کیاجائے گا۔ پہلےمرحلےمیں لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹرکا آغاز ہوگا۔

- Advertisement -

خاتون اوّل نے  آج شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹرکا دورہ بھی کیا، اُن کے ہمراہ فرح خان بھی موجود تھیں۔

خاتون اول بشریٰ عمران  نے ریسرچ سینٹرمیں قائم کی جانے والی جدید لائبریری کا افتتاح کیا۔  ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، مذہبی رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اورجدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں