اشتہار

سونے کی قیمتوں کے حوالے سے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی  سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں گیارہ ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 1902 ڈالرز فی اونس پر پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر  743 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دس گرام کی قیمت میں 343 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج بتاریخ 29 مئی کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 112,200روپے

دس گرام قیمت: -/ 96,193 روپے

حالیہ اضافے کے بعد آج بتاریخ 29 مئی بروز ہفتہ سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 200 جبکہ دس گرام کی قیمت 96 ہزار 193 روپے تک پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں