اشتہار

مایا علی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اداکارہ مایا علی کی اسپتال کے بیڈ سے مریضوں کا لباس زیب تن کیے اور ماسک پہنے ایک تصویر اداکارہ کی دوست فائزہ ثقلین نے شیئر کی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں فائزہ ثقلین نے مایا کی ناسازی طبیعت سے متعلق کچھ نہیں بتایا مگر ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا ضرور کی۔

- Advertisement -

دوسری جانب اداکارہ نے خود بھی اپنے اکاؤنٹ سے طبیعت کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی کا ڈرامہ ’پہلی سی محبت‘ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے، ڈرامے میں مایا ’رخشی‘ نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے میں ان کے ہمراہ شہریار منور، شبیر جان، صبا فیصل ودیگر نمایاں ہیں۔

اس سے قبل مایا علی نے گلے کا کالر لگائے اور ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی سے متعلق اپنے تجربے سے کچھ یوں آگاہ کیا تھا کہ جیسے انہوں نے کسی بڑی بیماری کو شکست دی ہو۔

اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں