تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

کرونا وائرس، ایک اور سینئر بھارتی اداکار چل بسے

ممبئی: بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار  اور پروڈیوسر کرونا سے جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار اور پروڈیوسر وینکٹ صوبہا کو گزشتہ دنوں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں چنئی کے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وینکٹ صوبہا کئی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہے، دو دن قبل اُن کی طبیعت شدید ناساز ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا۔

آئی سی یو میں منتقلی کے بعد وینکٹ کی طبیعت مزید خراب ہوئی تو ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا، جہاں وہ آج صبح انتقال کرگئے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ تامل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار و پرڈیوسر کا انتقال کرونا کی وجہ سے ہوا۔

مزید پڑھیں: ایک اور بالی ووڈ شخصیت کرونا کے باعث چل بسی

سینیئر اداکار کی موت پر تامل فلم انڈسٹری کے اداکاروں اور فلم سازوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے تامل انڈسٹری کی متعدد سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ کئی کامیاب فلموں میں بطور پروڈیوسر خدمات انجام دیں۔

Comments

- Advertisement -