اشتہار

بھارت: زہریلی شراب پینے سے درجنوں ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں ایک بڑی کمپنی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زہریلی شراب پینے کے باعث 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں ضلع میں قائم جے این اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی علاقے سے بتایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

میڈیکل سپرٹنڈنٹ نے اب تک 25 شہریوں کی ہالت کی تصدیق کی جبکہ ہفتے کے روز علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ سرکاری اعداد و شمار میں اموات کو چھاپایا گیا ہے۔

مقامی شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ شراب اسکینڈل کی حقیقت کو چھانے کے لیے اموات کے غلط اعداد و شمار جاری کررہی ہے۔ شہریوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: شراب کی لت، بھارتی شہری نے شیرخوار بیٹی فروخت کردی

علی گڑھ میں واقع مختلف تھانوں کی نفری نے زہریلی شراب کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد لودھا، خیر، جواں، ٹپل، پساوا کے مختلف علاقوں سے شراب برآمد کی۔

مقامی افراد نے شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار محکمۂ ایکسائز کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اب تک سرکاری ادارے کی جانب سے شراب مافیا کو روکنے کی کوشش کی گئی اور نہ ہی غیرقانونی شراب کی روک تھام کے لیے کوئی مہم شروع کی گئی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں