اشتہار

خلا کی دنیا: چین نے ناقابلِ یقین کامیابی حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کا مال بردار خلائی جہاز تیان ژو-2 خلائی اسٹیشن پر کامیابی کے ساتھ لنگر انداز ہوگیا۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے اپنے خلائی جہاز کے ذریعے آلات اور دیگر اشیاء خلائی اسٹیشن کی طرف روانہ کی تھیں، جس نے اتوار کے روز خلائی اسٹیشن ماڈیول تیان پر کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔

چین کی خلائی ایجنسی(سی ایم ایس اے) کے مطابق جہاز صبح 5 بج کر 1منٹ (بیجنگ وقت)پر طے شدہ مقام پر پہنچنے کے بعد کامیابی سے لنگر انداز ہوا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق خلائی جہاز کو 7 مارچ ہفتے کی رات 8 بج کر 55 منٹ پر تیان ژو کی طرف بھیجا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: چین کی خلائی گاڑی سرخ سیارے پر لینڈ کرگئی

تیان ہی کے ساتھ جڑے ہوئے تیان ژو-2  تیان ہی کے محرک کو بھرے گا، خلائی ایپلی کیشن منصوبہ کے آلات کی جانچ بھی طے شدہ منصوبے کے مطابق کی جائے گی۔

چینی ماہرین کی جانب سے خلا سے متعلق پیش کردہ منصوبے دو سال میں مکمل کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، جہاز کی لینڈنگ کا تجربہ بھی اُن میں‌سے ایک ہے. ان منصوبوں‌ میں مدار کی تعمیر مکمل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں