اشتہار

ادکارہ کنگنا رناوت کا محافظ‌ زیادتی اور دھوکا دہی کے الزام میں‌ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ریاست مہاشٹرا کے دارالحکومت کی پولیس نے بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کے محافظ کو دھوکا دہی اور زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے جمعے کے روز بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے محافظ (باڈی گارڈ) کمار شیٹی کو جنسی زیادتی اور دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرنے کی تصدیق کی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ممبئی کے تھانے میں خاتون میک اپ آرٹسٹ نے ایک ماہ قبل دھوکا دہی، جنسی زیادتی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو صفائی دینے کے لیے طلب کیا مگر انہوں نے تعاون نہ کیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کنگنا رناوت کورونا سے صحت یابی کے بعد نئے خوف کا شکار

ملزم کی عدم دستیابی اور تعاون نہ کرنے پر ممبئی پولیس نے ریاست کرناٹک کے دیہی علاقے ہیگڈاہلی کی پولیس سے رابطہ کر کے کمار شیٹی کی گرفتاری میں تعاون مانگا، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کمار شیٹی کے خلاف خاتون میک اپ آرٹسٹ نے مقدمہ درج کرایا، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شیٹی نے شادی کا وعدہ کر کے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور والدہ کی بیماری کے نام پر 50 ہزار روپے ادھار بھی لیے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا

میک اپ آرٹسٹ نے پولیس کو بتایا کہ کمار شیٹی نے ادھار لی گئی رقم واپس نہیں کی اور پھر ادھار سے مکر گئے تھے۔ کرناٹک کی پولیس نے ملزم کو ممبئی پولیس کے حوالے کردیا ہے، جہاں انہیں اب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں