بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

حسن علی کی ٹک ٹاکرز مداحوں سے اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے اپنے مداحوں سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر حسن علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی، قومی کرکٹر نے انسٹاگرام اسٹوری میں لنک شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’مجھے ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ حسن علی نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک شیئر کیا۔

- Advertisement -

حسن علی کے ٹک ٹاک پر کتنے فالوورز ہیں؟

کرکٹر حسن علی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو اس وقت ٹک ٹاک پر اُن کے ایک اعشاریہ 8 ملین یعنی 18 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ اُن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 15 اعشاریہ 9 ملین لائکس آچکے ہیں۔

اس کے علاوہ حسن علی نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے صرف سات لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کی اہلیہ سامعہ اور قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر لوگ شامل ہیں۔

یاد رہےکہ حسن علی نے سال 2018 میں ٹک ٹاک جوائن کی تھی اور اُنہوں نے پہلی ویڈیو اپنے میچ کی اپ لوڈ کی تھی جس پر 82 ہزار سے زائد لائکس آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں