گوادر: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گوادرپورٹ کو مکمل طورپر فعال کردیاہے ، گوادرفری زون کے فیز ٹو کی تیاری جاری ہے ، وزیراعظم اس سال اکتوبر میں فیز ٹو کی گراؤنڈ بریکنگ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے گوادر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پرسوں آسٹریلیا سے 24ہزارٹن کا جہاز لنگرانداز ہوگا، گوادرپہنچنے والے جہاز میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان ہوگا۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادرپورٹ کو مکمل طورپر فعال کردیاہے، گوادرفری زون کا فیز ون 60ایکڑ پر تھا ، گوادرفری زون کےفیز ٹو کی تیاری جاری ہے ، وزیراعظم اس سال اکتوبر میں فیز ٹو کی گراؤنڈ بریکنگ کریں گے۔
انھوں نے کہا گوادرپورٹ کے ذریعے سامان کی ترسیل کیلئےآن لان بکنگ کی جاسکےگی ، گوادرایئرپورٹ کا بھی دورہ کیا کام کافی تیزی سے ہورہاہے، ڈھائی 3سال میں گوادر میں 12ہزار نوکریاں فراہم کی گئیں۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہیں کہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداکریں اور زور دیا ہے کہ بچوں کو ٹریننگ اور روزگارفراہم کیاجائے۔
عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ گوادر سے متعلقہ سپورٹ انفرااسٹرکچر پر کام تیزی سے ہورہاہے، گوادرسٹی کا ماسٹرپلان بھی منظورہوچکا ہے،عملدرآمد باقی ہے، گوادر پورٹ ایک حقیقت ہے ، پورٹ پراگلے 2دن میں مزید دو جہاز لنگر انداز ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں سےمتعلق بتاناچاہتاہوں کہ ایم 8کاایک ہی سیکشن رہ گیاتھا، ایم 8 پر بھرپور کام جاری ہے، ٹھیکیدار پراعتماد ہے ، ایم 8فائیو کا چھوٹا سیکشن 110 کلو میٹراکتوبر میں مکمل ہوجائے گا جبکہ ایم 8فائیو مکمل ہونے پر ایم 8سے ملایاجاسکےگا۔
سڑکوں پر تمام تر توانائی کیساتھ کام ہورہاہے، گوادر شہر کی ترقی میں مستقبل میں تیزی نظرآئےگی، جنوبی بلوچستان کی سڑکیں ماضی میں زیادہ نظر انداز رہیں، گوادرپورٹ اور گوادر فری زون مکمل فعال ہوجائے گا ، جس سے 10ملین ڈالرکی آمدنی ہوگی۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا بلوچستان کے کسانوں سے مثبت ملاقات ہوئی ہے، 32ہزار 500ایکڑ 6چائنہ کی کمپنیاں جوائنٹ وینچر کیلئے تیار کررہی ہیں، زراعت کا پالان سی پیک ٹو کا حصہ ہے ، گوادر میں داخل ہوتے ہیں توچیزیں پہلے سے بہترنظر آتی ہیں، لوگوں نے دن رات محنت کرکے گوادر یہ ماحول بنایا ہے ، اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے دشمن اسی طرح ناکام ہوتے رہے ، گوادر کراؤن آف سی پیک ہے۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادرمیں سب سےبڑامسئلہ ہیلتھ کاہے،ہم نے50بیڈکااسپتال پاک فوج کی مددسےشروع کیا، ہماراپلان ہےاس اسپتال کو 150 بیڈ پر لے جایا جائے، اس وقت جوبجلی آرہی ہےوہ ہمسایہ ملک سےآرہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ گرڈاسٹیشن،کنکشن کیلئےوزیراعظم نے17بلین کاپروگرام شروع کیاتھا، 300میگاواٹ پاورپراجیکٹ پربھی کام شروع ہوگیاہے، گوادرمیں شروع سےبجلی اورپانی کایہاں پرمسئلہ رہاہے، جب بھی گوادرمیں میٹنگ ہوتی ہےبجلی پرضروربات ہوتی ہے۔