اشتہار

مختلف رنگوں کے بُھٹے اور تربوز اُگا کر دنیا کو حیران کرنے والا کاشت کار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے جعفر السالم نامی کاشت کار نے مختلف رنگوں کے بھٹے اور تربوز اگانے میں کامیابی حاصل کی ہے جس پر سب حیران ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جعفر السالم سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں مختلف رنگوں کے بھٹے اگا رہا ہے جبکہ اس سے قبل اس نے دیگر رنگوں کے تربوز بھی اگائے ہیں۔

سعودی کاشت کار کا کہنا ہے کہ پانچ سال سے مختلف رنگوں کے بھٹے اگا رہا ہوں، ابتدا میں نارنجی اور سفید رنگ کی فصل اگانے میں کامیابی ملی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ یہ سلسلہ آگے بڑھا اور میں نے اناری، سیاہ، سرخ، کاکٹیل اور عنابی رنگ کے بھی بھٹوں کی کاشت کی۔

جعفر السالم نے یہ بھی کہا کہ کاشت کاری قلم کے ذریعے کی جاتی ہے، ہر تین،چار سال میں بھٹے کی نئی قسم تیار کرنے میں کامیابی ملتی ہے، آئندہ برسوں میں نئے قسموں پر کام کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں سب سے پہلے میں نے ہی مختلف رنگوں کے تربوز بھی اگانا شروع کیے تھے، تربوز کی فصل میں کامیابی کے بعد اور کئی چیزوں میں قسمت آزمائی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں