جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ترکی : نئے صدر کےانتخاب کے لئے کل ووٹنگ ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی :  نئے صدرکےانتخاب کے لئے کل ووٹنگ ہوگی, صدارتی انتخاب کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، الیکشن میں موجودہ وزیراعظم طیب اردگان اور اوآئی سی کے سابق سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

ترکی میں کل صدارتی الیکشن کا میلہ سج رہا ہے، ترکی کی تاریخ میں پہلی بار ترک عوام صدر کو منتخب کرنے کے لئے براہ راست رائے شماری میں حصہ لیں گے، تین بار وزیراعظم رہنے والے رجب طیب اردگان صدارتی کرسی تک پہنچنے کے لئے برسر اقتدار پارٹی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ کے امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔

ان کے مخالف امیدوار اکمل الدین احسان اوغلو ہیں جو کہ دس سال تک او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، جنھیں دس سے زائد پارٹیوں نے اپنا امیدوار نامزد کر رکھا ہے جبکہ تیسرے رہنما کرد لیڈر صلاح الدین دیمرتاش ہیں ۔

- Advertisement -

الیکشن قوانین کے مطابق پہلے مرحلے میں پچاس فیصد سے زائد کوئی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا تو چوبیس اگست کو دوبارہ انتخابات کروائے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں