اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

’’معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے مقام تک پہنچ چکے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے مقام تک پہنچ چکے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بین الاقوامی میڈیا ادارے ’بلوم برگ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مالیاتی، اقتصادی پالیسی کے باعث نمایاں کامیابیاں حاصل کی، قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے، موثر مالیاتی اقدامات کی بدولت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اعلیٰ معیار کے مالیاتی نظم و ضبط کے اقدامات سے ممکن ہوا۔

- Advertisement -

رضا باقر نے کہا کہ 2020 میں عالمی سطح پر حکومتی قرضوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا اسٹارٹ ریٹ مجموعی طور پر بہترین ہے، مانیٹری پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو بین الاقوامی اداروں نے سراہا، کورونا پروگرام میں سب سے پہلے کورونا کیسز میں کمی پر توجہ کی گئی، حکومت کے اقدامات سے کورونا مریضوں کی شرح کم رکھنے میں کامیابی ہوئی، پاکستان میں فی ملین کورونا مریضوں کی شرح 12 فیصد ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح 62 فیصد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مالیاتی خسارے میں کمی کے لیے بھی موثر اقدام کیے ہیں، زرعی شعبہ ہماری معیشت کا ایک بڑا حصہ ہے، کسی بھی قومی معاشی پروگرام کے تحت معاشی ترقی اہم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں