تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

بھارت میں خلائی مخلوق؟ لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں مبینہ ’خلائی مخلوق‘ نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے ڈیم پر مبینہ خلائی مخلوق کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چلتی ہوئی چیز مبینہ طور پر خلائی مخلوق کی طرح دکھائی دے رہی ہے۔

یہ ویڈیو بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع ہزاری باغ کے ایک پل کے قریب بنائی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلائی مخلوق کی طرح کوئی چلتے ہوئے جارہا ہے اور موٹر سائیکل سوار اس پر لائٹ مار رہے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر طنز و مزاح بھی کررہے ہیں، صارفین بھی اسے بھوت اور بعض خلائی مخلوق قرار دے رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو بنانے والے بھی اسے خلائی مخلوق اور چڑیل قرار دیتے ہیں تاہم یہ کون سی مخلوق ہے یہ کتھی اب تک نہیں سلجھ سکی ہے۔

Comments

- Advertisement -