ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں پر پابندی میں توسیع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے پاکستانی مسافروں پر فضائی پابندی میں توسیع کردی ہے، پابندی کے حوالے سے قومی و غیرملکی پروازوں کو آگاہ کردیا گیا۔

ذرایع کے مطابق یو اے ای نے پاکستانی مسافروں پر فضائی پابندی میں 30 جون تک توسیع کی ہے۔ پابندی کا اطلاق اماراتی شہریوں، سفارتی عملے اور بزنس پلان ٹورز پر نہیں ہوگا۔

ذرایع نے کہا ہے کہ پاکستانی مسافروں پر امارات میں داخلے پر پابندی 30 جون تک برقرار رہے گی، پابندی کے حوالے سے قومی و غیر ملکی پروازوں کو آگاہ کردیا گیا، متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ پابندی 12 مئی سے عائد ہے۔

خیال رہے کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت کئی جنوب ایشیائی ممالک کے مسافروں پر پابندی لگا رکھی ہے۔

یو اے ای کا بڑا فیصلہ: پاکستان سمیت کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد

گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پابندی کے شکار ممالک کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے مابین منظور شدہ سفارتی مشن، سرکاری وفود، کاروبار طیارے اور سنہری ریزیڈینسی ہولڈرز کو سخت ایس او پیز کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں