جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی میں گورنرراج کا مطالبہ، حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت کی پالیسیوں سے نالاں تاجروں نے گورنر راج لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی کے تاجروں نے شہر میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نہیں ‏مانتے تو گورنر راج لگایا جائے۔

تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہو رہی ہے وزیراعلی سندھ کو تاجروں کے ‏مسائل کے حوالے سے درجنوں خطوط ارسال کیے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کے جانب سے سندھ حکومت کو دیئے گئے 72 گھنٹوں کے الٹی میٹم میں ‏سے 24گھنٹے گزر گئے ہیں۔

تاجر رہنماءالیاس میمن نے کہا کہ تاجروں کے مطالبات کی منظوری کے لیئے حکومت کے پاس ‏صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اگر سندھ حکومت نے ریلیف نہ دیا گیا تو پھر بات سڑکوں پر ہو ‏گی۔

تاجررہنماءرضوان عرفان نے کہا کہ سندھ حکومت اپنا رویہ درست کرے، تاجروں کی تزلیل بند کی ‏جائے، ہفتہ وار ایک چھٹی اورصبح 8 بجے سے رات8 بجے تک کاروبار کرنے دیا جائے۔

اہم ترین

مزید خبریں