اشتہار

آتش فشاں پھٹ پڑا، ابلتے لاوے کے قریب ترین مناظر، ڈرون کیمرا غائب (ویڈیو دل دہلا سکتی ہے)

اشتہار

حیرت انگیز

معروف یوٹیوبر ‘جوائے ہیلمس’ نے آتش فشاں پہاڑ پر ابلتے ہوئے لاوے کے قریب ترین مناظر محفوظ کرنے کے لیے اپنا ڈرون کیمرا قربان کردیا۔

یورپی ملک آئس لینڈ میں جوائے نے آتش فشاں پھٹنے کے قریب ترین مناظر کیمرے کی آنکھ سے قید کیے، ڈرون کیمرا لاووں کے اخراج کے اس مقام پر پہنچ چکا تھا جہاں اس کا صحیح سلامت بچنا ناممکن تھا، فضا میں موجود گرم گیس اور تپش کے باعث کیمرا ناکارہ ہوکر لاوے میں جاگرا جس کا اب کوئی نام ونشان نہیں ہے۔

یوٹیوبر ریموٹ کی مدد سے ڈرون کو اس مقام پر لے گیا تھا جہاں سے لاوے کا اخراج ہو رہا تھا لیکن بدقسمتی سے اس کا مہنگا ترین اور نیا ڈرون کیمرا تباہ ہوگیا۔

- Advertisement -

تاہم کیمرا ناکارہ ہونے سے قبل حیرت انگیز مناظر چھوڑ گیا جسے خودکار سسٹم کے تحت محفوظ کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئس لینڈ کے ریکجینس نامی ریجن میں آتش فشانی پہاڑ سے رواں سال 19 مارچ سے کھولتے ہوئے لاوے بہہ رہے ہیں۔ مرحلہ وار وقفے وقفے سے نئے لاووں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

جوائے ہیلمس نے بتایا کہ آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد اوپری مناظر ڈرون کی مدد سے دکھانا بہت مشکل تھا کیوں کہ اطراف میں خطرناک اور گرم گیس کا اخراج ہوتا ہے لیکن ہم نے ایڈونچر سے بھرپور مناظر قید کرنے کی ٹھان لی تھی۔

اس دل دہلا دینے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں