اشتہار

حیدرآباد: بیس روز سے ایک علاقے کی بجلی منقطع، علاقہ مکین مشکلات کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر کچا قلعہ میں گزشتہ بیس روز سے بجلی منقطع ہے، جس کی وجہ سے علاقہ مکین ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے کینٹ میں واقع کچی آبادی (کچا قلعہ) میں گزشتہ بیس روز سے مسلسل بجلی منقطع ہے، جس کی وجہ سے مکینوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین ذہنی اذیت کا شکار بھی ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کچا قلعہ کے علاقے میراثی پاڑہ، شاہ فیصل کالونی، ابراہیم پان والا چوک، سمیت دیگر علاقوں کے 8 ٹرانسفارمرز بند ہیں۔ ایک درجن سے زائد مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی کے حوالے سے گاڑی کھاتہ سب ڈویژن میں قائم دفتر میں درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی ہوئی اور نہ ہی  بجلی بحال ہوسکی۔

- Advertisement -

علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ ہیسکو کا عملہ مرمت کے نام پر پیسے طلب کرتا ہے اور رقم ادا نہ ہونے کی صورت میں ٹرانسفارمرز اتار کر لے جاتا ہے۔مکینوں نے بتایا کہ کچا قلعہ میں 1500 مکانات ہیں، جہاں گزشتہ بیس روز سے بجلی منقطع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں