جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے کورونا سے بچاؤ کے عالمی اداروں کے فنڈز کا حساب مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے کورونا سے بچاؤ کے عالمی اداروں کے فنڈز کا حساب مانگ لیا اور مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت فی الفورآڈٹ رپورٹ کا اجراکرے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے وزیراعظم عمران خان سےکوروناسےبچاؤکے عالمی اداروں کےفنڈزکاحساب مانگتے ہوئے کہا وبا کا مقابلہ کرنے کےلئے آئی ایم ایف نے پاکستان کوسواارب ڈالردیے، آئی ایم ایف کی وہ امداد کہاں خرچ ہوئی؟ ایشین ڈیولپمنٹ بینک نےکوروناکا مقابلہ کرنے کیلئے ڈیڑھ  ارب  ڈالر امداد دی، بتایاجائےکہ یہ فنڈکن منصوبوں پرلگایاگیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں ورلڈبینک کے200ملین ڈالرکہاں خرچ کردیے؟ وزیراعظم کےکوروناریلیف فنڈمیں پاکستانیوں نے اربوں روپے جمع کروائے، ن فنڈزکوکہاں خرچ کیاگیا؟ ۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نےگھپلوں کوچھپانےکیلئےآڈیٹرجنرل رپورٹ کوروکاہواہے، کھربوں روپےکےمالیاتی پیکج میں گھپلوں پرقوم عمران خان کو معاف نہیں کرے گی، پی ٹی آئی حکومت فی الفور آڈٹ رپورٹ کا اجرا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدترین بحرانوں کےدوران پی ٹی آئی کےکرپشن اسکینڈل لمحہ فکریہ ہیں جبکہ معیشت کی تباہی کی وجہ عمران خان کی سرپرستی میں مافیاکی کرپشن بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں