ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

2 اختیاری مضامین کا امتحان : انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے تحفظات کا اظہار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لینے پر تحفظات کا اظہار کردیا اور کہا دو اختیاری مضامین کے امتحان پر طلبا کے نمبرز کی شرح کیسے طے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈز چیئرمینز کمیٹی پاکستان کا اجلاس ہوا ، اجلاس کی صدارت انٹر بورڈز چیئرمینز کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر شوکت نے کی ، اجلاس میں تمام صوبوں کے نمائندوں شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمینز نے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لینے پر تحفظات کا اظہار کردیا، چیئرمیز نے کہا میٹرک میں دو اختیاری مضامین کے امتحان پر طلبا کے نمبرز کی شرح کیسے طے کریں گے، جو طلبا لازمی مضامین میں لائق ہیں، انہیں اس فارمولے سے نقصان ہوگا، چیئرمیز

- Advertisement -

چیرمینز کا کہنا تھا کہ طلبا کے عملی امتحانات نا لیے تو صرف تھیوری پر نمبرز کیسے دیں گے ، تمام صوبے اپنے بورڈز کے اجلاس میں فارمولا طے کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے بورڈز کا اجلاس آئندہ دو روز میں منعقد ہوگا ، جو طلبا اپنے گزشتہ نتائج کو بہتر کرنا چاہتے ہیں اور لازمی مضامین میں کرنا چاہتے ہیں وہ کیا کرینگے

اجلاس میں طے پایا کہ اختیاری مضامین کے امتحانات کے بعد جو طلبا لازمی پرچوں کے امتحانات دینا چاہتے ہیں ان کے وہ پرچے لیے جائیں گے ، سندھ کے علاوہ باقی صوبے پرانے طرز پر امتحان لین گے سندھ نئے طرز پر امتحان لے گا۔

یاد رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمودنے  کہا تھا کہ  رواں سال امتحانات لازمی ہوں گے جبکہ  نویں اور دسویں کے صرف اختیاری مضامین کے پیپر لیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں