ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

آسٹریلوی کپتان نے کس پاکستانی کھلاڑی کو کیریئر کا مشکل ترین بولر قرار دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر کو کرکٹ کیریئر کا مشکل ترین بولر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں مداح نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے کرکٹ کیریئر میں مشکل ترین بولر کسے پایا۔

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایرون فنچ نے سعید اجمل کی تصویر شیئر کی اور ساتھ اجمل لکھا۔

واضح رہے کہ ماضی میں دنیا کے کئی بڑے بڑے بلے بازوں نے بھی سعید اجمل کو سخت ترین بولر قرار دیا جن میں انگلینڈ کے جو روٹ، این بیل اور جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی بھی شامل ہیں۔

فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ خواب میں بھی سعید اجمل کو کھیلتا رہتا تھا، وہ مجھ جیسے کھلاڑی کے لیے خطرناک بولر تھے۔

انگلش کرکٹر این بیل کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کے مقابلے میں مرلی دھرن کو کھیلنا آسان تھا، مرلی دھرن کی بولنگ کو سمجھ لیتا تھا مگر سعید اجمل کو کریز پر لمبی اننگز کھیلنے کے باوجود نہیں سمجھ پاتا تھا۔

تینتالیس سالہ سعید اجمل نے 2008 سے 2015 کے دوران 35 ٹیسٹ، 115 ون ڈے اور 64 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 178، 184 اور 85 شکار کیے، انہوں نے مجموعی طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں 447 وکٹیں لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں