جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

دلہن نے دلہے کو پھول دے مارے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں شادی کے دوران دلچسپ واقعات کی ویڈیوز اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین بھی خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن اپنے دوستوں کے ہمراہ اسٹیج تک چلتی ہوئی جاتی ہے، دلہن کے ہاتھ میں پھول ہیں، ویڈیو دیکھ لگ رہا ہے کہ دلہن پھولوں کے ہمراہ دلہے کا استقبال کرنے جارہی ہے لیکن ہوتا اس کے برعکس ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن جیسے ہی اسٹیج پر دلہے کے سامنے آئی تو اس نے غصے میں اس کے چہرے پر پھول دے مارے جیسے اس نے دلہے کو تھپڑ مارا ہو۔

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسا ہی رویہ اختیار کرنا تھا تو پہلے ہی منع کردیتی یا دلہے کو دیکھ لیتی۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دلہن نے شادی سے صرف اس وجہ سے انکار کردیا تھا کہ دلہا دو کا پہاڑا سنانے میں ناکام ہوگیا تھا۔

اہل خانہ نے دلہن کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ انکار پر قائم رہی جس پر دلہا باراتیوں سمیت واپس چلا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں