اشتہار

انٹرنیٹ کی مدد سے ایک اور باصلاحیت گلوکارہ دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ آنے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی وقت مشہور ہوسکتا ہے، جس کی تازہ مثال چوبیس گھنٹے قبل شیئر ہونے والی ایک ویڈیو ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حذیفہ نامی صارف نے ایک خاتون کی ویڈیو شیئر کی، جو خود ایکسوٹک گٹار بجا کر نصرت فتح علی خان صاحب کی گائی غزل ’نہ چھیڑو ہمیں، ہم ستائے ہوئے ہیں‘ گا رہیں تھیں۔

حذیفہ نے لکھا کہ ’میرے چاچو نے یہ ویڈیو مجھے بھیجی، یہ لڑکی جو بھی ہے، اسے ٹی وی پر آنا چاہیے‘۔

- Advertisement -

حیران کن طور پر حذیفہ کے ٹویٹر پر دو ہزار 226 فالوورز ہیں، مگر یہ ویڈیو صارفین کو بہت پسند آئی اور انہوں نے اسے نہ صرف پسند کیا بلکہ ری ٹویٹ بھی کیا۔

اب تک اس ویڈیو کو 41 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جن میں سے 1 ہزار 400 سے زائد نے اسے آگے بڑھایا جبکہ 238 نے ویڈیو کو QUOTE کر کے اپنے الفاظ کے ساتھ اسے شیئر کیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاتون نے حذیفہ اور اُن کے چاچو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’یہ میرے لیے بہت زیادہ اعزاز کی بات ہے‘۔

خاتون کون ہیں؟

ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں، جن کا نام ردا عرفان خان ہے۔ ٹویٹر کے علاوہ وہ انسٹاگرام پر بھی موجود ہیں جہاں انہیں تین ہزار کے قریب صارفین فالو کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ردہ  عرفان خان اس سے پہلے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گٹار کے ساتھ گانا گانے کی ویڈیوز سماجی رابطے کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرچکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by . (@dr.ridairfankhan)

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں