اشتہار

گائے اور بچھڑا ’گول گپے‘ کھانے کے شوقین نکلے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ایسی ہی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں گائے اور بچھڑے گھاس کی بجائے مزے سے ’گول گپے‘ کھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص گائے اور اس کے بچے کو گول گپے کھلا رہا ہے جو دونوں بہت شوق سے کھا رہے ہیں۔

- Advertisement -

اس ویڈیو سے اس بات کا اندازہ بھی ہوتا ہے کہ گول گپے صرف انسانوں کے ہی نہیں بلکہ شاید گائے کے بھی پسندیدہ ہیں۔

ویڈیو میں موجود شخص کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب داد دی جارہی ہے، کوئی انہیں مہربان اور شفیق کے لقب سے پکار رہا ہے تو کسی نے انہیں دل والے انکل کا خطاب کیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو ان فالتو ویڈیوز سے بہت اچھی ہے جنہیں لوگ لاکھوں کی تعداد میں پسند کرتے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ آج کی بہترین ویڈیو ہے، انکل جی۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ایک گائے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں گائے سڑک پر کسی ماڈل کی طرح واک کررہی تھی، اس گائے کے پیچھے دوسری گائے بھی چل رہی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں