جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

امریکی اولمپئین بریانا میک نیل پر 5 برس کی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : کھیلوں کی عالمی عدالت نے امریکی اولمپئین بریانا میک نیل پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 5 برس کی پابندی عائد کردی۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا سابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ بریانا میک نیل پر پابندی کا فیصلہ سوئٹزرلینڈ میں واقع کھیلوں عالمی عدالت نے ڈوپنگ قوانین کے تحت سنایا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ایتھلیٹ نے ڈوپ ٹیسٹ کے نتیجے میں چھیڑ چھاڑ کی تھی، جس کے باعث انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

- Advertisement -

بریانا میک نیل نے کھیلوں کی عدالت کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کی ہے، جس پر سماعت ٹوکیو اولمپکس سے قبل ہی کی جائے گی۔

بریانا میک نیل ریو اولمکپس 2016 میں رکاوٹ والی 100 میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کرچکی ہیں جب کہ 2016 میں ورلڈ چیمپئین بھی رہ چکی ہیں۔

امریکی ایتھلیٹ پر 2017 میں بھی تین ڈرگ ٹیسٹ کی رپورٹ غائب کرنے ڈوپنگ قوانین کے تحت 1 سال کی پابندی کا سامنا کرچکی ہیں جس کے باعث وہ 2017 کی ورلڈ چیمپیئن شپ میں شامل ہونے سے رہ گئی تھیں۔

واضح رہے کہ ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے یا خلاف ورزی کی کوشش کرنے پر سال پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن امریکی اولمپئین بریانا میک نیل کو 8 سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیوں کہ انہوں نے دوسری مرتبہ ڈوپنگ قواعد توڑے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں