ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

رات 8 بجے کاروبار بند کرنے کا معاملہ، کراچی کے تاجر دو دھڑوں میں تقسیم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والے تاجر رات کو 8 بجے کاروبار بند کرنے کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تاجر ایکشن کمیٹی کے وفد کی سندھ حکومت کے وزرا سے ملاقات ہوئی، جس میں تاجروں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے مسائل بیان کیے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ تاجر آج تو شام 6 بجے کاروبار بند کریں گے البتہ پیر کے روز کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہے جس کے بعد کاروبار کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں اچھی خوش خبریاں مل سکتیں ہیں۔

حکومت سے ملاقات کے بعد تاجر رہنماؤں نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آج کاروبار شام 6 بجے بند کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کی یقین دہانی ، تاجروں نے مارکیٹیں 8بجےتک کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے تاجروں کی مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی دھمکی کام کرگئی

بعد ازاں تاجر ایکشن کمیٹی کے دوسرے دھڑے نے آج کاروبار شام 6 بجے بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے رات 8 بجے تک مارکٹیں کھولنے کا اعلان کیا۔

تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ ’کراچی میں رات8بجےتک کاروبار کھلا رہےگا کیونکہ صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کے فیصلے پر رضامندی ظاہر کی ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’وزیرِ داخلہ سندھ کی جانب سے دکانوں اور ہوٹل کھولنے سے متعلق  نوٹی فکیشن پیر کے روز جاری کیا جائے گا‘۔

تاجر ایکشن کمیٹی کے اعلان پر کراچی کے بیشتر بازار صدر، زینب مارکیٹ، حیدری و دیگر مقررہ وقت شام 6 بجے ہی بند ہوئے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں