جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

اسمارٹ فون کیوں نہیں دلایا؟ 17 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں نوجوان لڑکی نے اسمارٹ فون نہ دلانے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خودکشی کرنے کے رجحان میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، خودکشی کا ایک اور واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع وقار آباد میں پیش آیا جہاں دوشیزہ نے معمولی بات پر خودکشی کرلی۔

مسکان نامی 17 سالہ لڑکی اپنے والدین غلام اور شاہین کے ہمراہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع نانڈیڑ سے وقار آباد منتقل ہوئی، جہاں اس کے والد ایک پولٹری فارم میں ملازمت کرتے تھے۔

- Advertisement -

مذکورہ ملازمت کے باعث آمدنی انتہائی قلیل تھی جس بمشکل گزر بسر ہورہا تھا ایسے حالات میں بیٹی مسکان نے والد سے اسمارٹ فون خریدنے کی ضد شروع کردی۔

معاشی بدحالی کا شکار والدین اپنی بیٹی کی ضد پوری نہ کرسکے تو مسکان نے معمولی سی بات پر ناراض ہوکر زہر کھاکر موت کو گلے لگالیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں