تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

لاک ڈاؤن پابندیاں، وزیراعلیٰ سندھ نے بڑی خوشخبری سنادی

کراچی: سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث معاشی پریشانیوں کا شکار عوام اور تاجروں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بندشیں کھولنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں کرونا ویکسی نیشن کے ایک اور بلاک کا افتتاح ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطاب کیا اور کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا وبا کے باعث لگائی گئی پابندیاں نرم کرنے کا عندیہ دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم بندشیں کھولنے کی طرف جارہے ہیں، ابھی یہ وبا گئی نہیں ہے یہ موجود ہے،احتیاط جاری رکھنی ہے، یہ وبا ہاتھ سے نکلی تو بڑےبڑے ممالک کی حالت آپ نے دیکھی ہے،لہذا ایس او پیز کو فالو کریں اور حکومت کی مدد کریں۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر عوام سے کرونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دکان دار بھی ویکسین لگوا ئیں، تاکہ دوبارہ نارمل زندگی کی طرف آسکیں، انہوں نے تاجروں کو کہا کہ حکومت کے سفیر بن کر لوگوں کو کہیں ویکسین لگوائیں، شاپنگ کرنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ دوکانداروں سے پوچھیں کہ آپ نے کرونا ویکسین لگوائی ہے یا نہیں؟۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری ملازمین کو جون میں پہلا ڈوز لگادیں گے، 75فیصد پولیس فورس کے لوگوں کو ویکسینیٹ کرچکے ہیں، حکومت کی طرف سے 90 فیصد فرنٹ لائن ورکرزکو ویکسینیٹ کردیاگیا ہے، اس وقت سندھ میں1 لاکھ سے زائد ایک دن میں ویکسی نیشن کی جارہی ہے، نئے ہال کی وجہ سے ہم یومیہ ویکسی نیشن کو2 لاکھ تک لیکرجائیں گے۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی بریفنگ

اس سے قبل وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی کہ سندھ میں 380ویکسی نیشن سینٹرز ہیں، ان میں سے 115ویکسی نیشن سینٹرزکراچی میں کام کر رہے ہیں، ایکسپو سینٹر کے ویکسی نیشن سینٹر میں ایک نئے ہال کا اضافہ کیا گیا ہے،ویکسی نیشن سینٹر میں اب دو ہالز میں ویکسین لگیں گی۔

عذرا پیچوہو نے بتایا کہ نئے ہال کو تین بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے، 24گھنٹے کے دوران 3شفٹ میں 170 ہیلتھ ورکرز کام کرینگے، گنجائش بڑھنے سے ہفتہ وار40ہزارسےزائد شہریوں کوویکسین لگ سکے گی، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ہر صوبے کیلئے موبائل ویکسی نیشن ٹیم بھی تشکیل دےرہے ہیں، 9123 پر عوام موبائل ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -