جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

جی 7 ممالک کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکنالوجی کمپنیوں کی منصفانہ ٹیکس ادائیگی سے متعلق جی سیون ممالک نے معاہدہ طے کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترقی یافتہ اور امیر جمہوری ممالک(جی 7) پر مشتمل گروپ نے کم سے کم 15 فیصد عالمی کارپوریٹ ٹیکس کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا جبکہ طے پانے والے معاہدے کا مقصد ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ٹیکس سے بچنے کے لیے اپنا منافع کم ٹیکس والے ممالک میں چھپانے سے روکنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جی سیون کے وزرائے خزانہ کا لندن میں اہم اجلاس ہوا جس میں ساتھوں ممالک نے اتفاق کیا کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں سمیت دنیا کی بڑی کمپنیوں کو بھی پابند کیا جائے گا کہ وہ ان ممالک میں ٹیکس ادا کریں جہاں ان کی فروخت تو کہیں زیادہ ہے لیکن کمپنی کا ہیڈ کوارٹر وہاں موجود نہیں ہے۔

- Advertisement -

دوران اجلاس میزبان برطانوی سیکرٹری خزانہ رشی سناک کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے ذریعے عالمی ٹیکس کے نظام میں بہتری آئے گی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے تحت کمپنیاں درست سمت میں ٹیکس ادا کرسکیں گی۔

دریں اثنا امریکی سیکرٹری خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ ہمارے درمیان ہونے والی ڈیل سے کارپوریٹ ٹیکس کا بگڑا ہوا سسٹم مثبت راہ پر گامزن ہوگا، مختلف ممالک میں کام کرنے والے طبقوں کو بھی ریلیف ملے گا۔

خیال رہے کہ گروپ میں شامل ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدے میں دیگر اہم نکات بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں