کورونا کیسز کی شرح میں کمی کے بعد پنجاب حکومت نے پابندیوں میں نرمی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھی اجازت دے دی ہے۔
پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں 30 نان کنٹکیٹ کھیلوں کی سرگرمیاں کل سےبحال ہوں گی۔
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق 12 کنٹیکٹ اسپورٹس پر پابندی برقرار رہےگی۔ روئنگ، کراٹے، تائیکوانڈو، جوجسٹو، کک باکسنگ، رسہ کشی، جوڈو، رگبی،ریسلنگ،کبڈی، موئے تھائی اور ووشوپر ٹریننگ پر پابندی ہو گی۔
جمناسٹک، کرکٹ، باسکٹ بال، والی بال، ویٹ لفٹنگ، ہینڈبال، اتھلیٹکس، ماونٹین بائیک، بیس بال، فٹبال ،ٹیبل ٹینس، سائیکلنگ، ٹریک سائیکلنگ، فنسنگ، گالف، واٹرپولو، ہاکی، آرچری، روئنگ کی اجازت ہو گی۔
بیڈمنٹن، شوٹنگ، ماڈرن پینتھالون، اسکائی جمپنگ، کراس کنٹری، اسنوکر اینڈ بلیئرڈ، فٹ بال اور سوئمنگ کی اجازت ہو گی۔