اشتہار

ویکسین کے معاملے پر روس کا یورپی یونین پر بڑا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روسی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ یورپی یونین نے انسانیت پر سیاسی اختلاف کو فوقیت دیتے ہوئے روسی ساختہ کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت نہیں دی۔

روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی فیڈرل ایجنسی برائے بین الاقوامی انسان دوست تعاون اور دولت مشترکہ کے آزادانہ امور کے سربراہ ییوجینی پریماکوف نے ان خیالات کا اظہار سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے تحت عالمی وبائی امور کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس پر سیاسی دباؤ اب بھی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہم اس حقیقت کو دیکھ سکتے ہیں کیوں کہ یورپی یونین نے ابھی تک روس کی تیار کردہ اسپوتنک وی ویکسین کے استعمال کی منظوری نہیں دی ہے۔

- Advertisement -

پریماکوف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے سیاسی اختلافات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت روکی اور بعد میں تیار ہونے والی امریکی و برطانوی ویکسین فائزر، ایسٹرازینیکا اور دیگر ویکسینز کے استعمال کی اجازت دے دی۔

روسی حکام نے عالمی ادارہ صحت پر بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے بھی دیگر تمام ویکسینز کو تسلیم کرلیا لیکن دنیا کی سب سے پہلی کرونا ویکسین جو روس میں تیار کی گئی اسے ابھی تک تسلیم نہیں کیا۔

پریماکوف نے کہا کہ روسی ویکسین زندگی بچانے کےلیے انتہائی اہم ہتھیار ہے لیکن یورپی یونین اور ڈبلیو ایچ او نے اسے سیاست کی نظر کردیا، جو انسانیت کے خلاف ایک ناقابل معافی جرم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں