امریکا میں دوران پرواز کاک پٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست لاس اینجلس میں ڈیلٹا ایئرلائن کی پرواز کے دوران مشتعل مسافر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، پرواز کے اڑان بھرتے ہی مسافر نے طیارے میں چیخ و پکار کی اور طیارہ روکنے کامطالبہ کیا۔
صورتحال اس وقت گھمبیر ہو گئی جب مسافر کاک پٹ کی طرف دوڑا ور دروازے کو توڑنے کی کوشش کرتا رہا۔ عملے نے مسافر کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن وہ مسلسل کیبن پر مکے مارتا رہا۔
UPDATE: Raw passenger video shows the aftermath of a man who attempted to breach the cockpit of a Delta Airlines flight on its way to Nashville from Los Angeles on Friday. pic.twitter.com/2VDYp4Y3Tj
— WSMV 4 Nashville (@WSMV) June 5, 2021
صورتحال کے پیش نظر لا س اینجلس سے نیش ویل جانے والی پرواز کو نیو میکسیکو میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی اور مشتعل شخص کو طیارے سے اتار کر گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے مسافر کو گرفتار کرنے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
Dramatic video shows passengers and crew subduing a man who allegedly attempted to storm the cockpit of a Delta flight, forcing the plane en route to Nashville to make an emergency landing in Albuquerque. https://t.co/PCUogPQUzG pic.twitter.com/vK8rNbXZec
— ABC News (@ABC) June 5, 2021