تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

گھوٹکی حادثہ: وزیراعظم کا اظہار افسوس، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ، وزیر ریلوے سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے ٹرین حادثے پر جامع تحقیقات کا حکم دیا۔

وزیراعظم نے وزیرریلوے اعظم سواتی کو زخمیوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت اور جاں بحق افراد کے لواحقین سےمکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔

وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں گھوٹکی ٹرین حادثےکی تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں اور حکام سے چوبیس گھنٹوں کے دوران ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے، اپنے پیغام میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ حادثے میں ملت ایکسپریس کی چار بوگیاں ڈی ریل ہوئیں، کراچی جانیوالی سرسید ایکسپریس فاصلہ کم ہونے پر ڈی ریل بوگیوں سے ٹکرائی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ہیوی مشینری بھی حادثے کے مقام پر پہنچ رہی ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رات گئے گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، موقع پر موجود حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -