جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سابق وزیر ریلوے کا حکومت کو چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مجھ پر الزام لگانے والے آج اپنی کارکردگی بتائیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا گفتگو کے دوران سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق گھوٹکی ٹرین حادثے پر پھٹ پڑے اور کہا کہ حادثے کی بڑی وجہ سیفٹی پر کمپرومائز ہے، ریلوے لائنز کی مرمت نہیں ہورہی، حادثات تو ہوں گے،افسوسناک واقعے کے بعد حکومت اپنی نا اہلی چھپانےکی کوشش کر رہی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ مجھ پر الزام لگانے کےبجائے اپنی کارکردگی بتائیں، سرخی پاؤڈر لگا کر ڈھنگ ڈپاؤ پالیسی بنا کر ادارے نہیں چلتے، حکومت صرف نیب کےذریعےدباؤ ڈال کر کام چلانا چاہتی ہے۔

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حادثے پر مجھ سےاستعفیٰ مانگا گیا اب ایسا نہیں لیکن کام کریں، ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کہ جب بجٹ کم کریں گے توایسے حادثات ہوں گے۔

لیگی رہنما نے نام لئے بغیر شیخ رشید کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر ریلوے نےادارے کا بھٹہ بٹھا دیا ہے، ہمارے دور حکومت میں گھوٹکی کا ٹریک ایم ایل ون کا حصہ تھا، پورےمنصوبے پر فنڈز سمیت سب کچھ منظور کروایا، فنڈسمیت دیگر چیزیں منظور ہونے کےباوجود ان سے عمل بھی نہیں ہوسکا، خواجہ سعد رفیق نے مطالبہ کیا کہ میرے اور اس موجودہ دور کے بجٹ کا موازنہ کرلیں سب واضح ہوجائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں