منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں 98 فیصد ہیلتھ کیئر ورکرز کی کوروناویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورناویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 98 فیصد طبی عملے کی ویکسینیشن کرلی گئی ہے۔

مملکت کے مختلف ویکسینیشن سینٹرز سے اٹھانوے فیصد ہیلتھ کیئرورکرز نے ویکسین لگوائی ہے۔

- Advertisement -

Health Ministry vaccinates 98% of healthcare workers

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ طبی ورکرز کی ویکسینیشن کی تکمیل کورونا کے خلاف وزارت کے مؤثر اقدامات کی عکاسی ہے، صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنانا مشن کا حصہ ہے۔

سعودی عرب سے خوشخبری آگئی

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے طبی عملے کی ویکسینیشن بھی 82 فیصد تک ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں 590 کوروناویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں سے مجموعی طور پر 14 ملین افراد نے ویکسین لگوالی ہے۔

مملکت میں کورونا ایس او پیز پر بھی سخت سے عمل درآمد کروایا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں