منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب کا رواں سال حج کے حوالے سے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : سعودی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ وزرائے صحت و حج آئندہ چند روز میں رواں حج کا طریقہ کار واضح کریں گی، کوشش ہے حج مقامات مسلم دنیا میں وبا پھیلاؤ کا باعث نہ بنیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ماجد القصبی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی مسلسل تبدیلی اور کئی ممالک میں کورونا ویکسین کی کمی کے باعث رواں سال حج کا طریقہ کار واضح نہیں کیا گیا ، وزرائے صحت و حج آئندہ چند روز میں حج کا طریقہ کار واضح کریں گی۔

ماجد القصبی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی کوشش ہے کہ حج مقامات سعودی عرب اور مسلم دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث نہ بنیں، اسی لیے احتیاط کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ انڈونیشیا کی حکومت نے اس سال بھی اپنے شہریوں کو مناسک حج کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، گذشتہ سال بھی انڈونیشیا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو حج کی اجازت نہیں دی تھی۔

اس حوالے سے انڈونیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی حکومت نے حج کے حوالے سے کوٹہ ارسال نہیں کیا اور نہ ہی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرائے ہیں، اس لئے یہ فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس سعودی حکومت نے کورونا وبا کے سبب غیر ملکی عازمین حج کی آمد پر پابندی عائد کی تھی، تاہم سعودی شہریوں اور ملک میں پہلے سے موجود غیر ملکیوں کو فریضہ حج کی اجازت دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں