اشتہار

زیبرے نے امریکی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں چڑیا گھر سے فرار زیبرے نے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں، زیبرے اور پولیس کے بھاگ دوڑ کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو ہسنے پر مجبور کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زیبرے کے فرار کا واقعہ امریکی ریاست ٹیننسی میں پیش آیا، جہاں ایک زیبرے نے تقریباً تین گھنٹے تک پولیس کو گلیوں اور چوراہوں پر دوڑایا۔

پولیس اور زیبرے کی بھاگ دوڑ ویڈیو کی صورت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے اور ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی گھنٹے کی بھاگ دوڑ کے بعد زیبرا ایک اسکول کے پاس چہل قدمی کرتا دکھائی دے رہا ہے، جس کے بعد پولیس نے رسیوں کی مدد سے رات کی تاریکی میں پکڑنے کی کوشش کی، جانور نے مزاحمت بھی کی تاہم اہلکار اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیننسی کے قانون کے مطابق ریاست میں زیبرے کو پالتو جانور کی طرح اپنی ملکیت میں لیا جاسکتا ہے کیوں کہ زیبرا گھوڑے کے زمرے میں آتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں