اشتہار

پاکستانی اداکارائیں گلوکار عاصم اظہر کی حمایت میں سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ ہانیہ عامر سے تنازع کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار گلوکار عاصم اظہر کے حق میں بولنے لگے۔

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار عاصم اظہر کے مابین گزشتہ کچھ دنوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لفظی جنگ جاری ہے، اس تنازع میں پاکستانی فنکاروں نے عاصم اظہر کی حمایت میں آواز بلند کرنا شروع کردی ہے۔

انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کی جانب سے عاصم اظہر کے لیے خصوصی انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کررہی ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی شادی کا ایک فریم انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں عاصم اظہر اداکارہ اور ان کے شوہر کو گلے لگایا ہوا ہے، جب کہ سجل علی نے بھی ماضی کی ایسی ہی ایک تصویر کو ‘دل کے ساتھ’ اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا جس میں وہ عاصم اظہر کی حمایت کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر ماضی بہت اچھے دوست تھے لیکن ڈیڑھ سال قبل دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں