اشتہار

ایمان علی ’سیلفی‘ کیوں نہیں لیتیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں شرکت کی اور میزبان واسع چوہدری کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے جوابات دئیے۔

اداکارہ ایمان علی نے کہا کہ میں خود کو زیادہ اچھی نہیں لگتی، لوگ کہتے ہیں میں اچھی لگتی ہوں لیکن جب میں شیشے کے سامنے جاتی ہوں تو کہتی ہوں کہ یہ لوگ تو جھوٹ بول رہے ہیں۔

میزبان واسع چوہدری نے ازراہ مذاق کہا کہ آپ نے شیشہ تبدیل کرواکر کر دیکھا ہے اس کے جواب میں ایمان علی نے کہا کہ شیشہ کو تبدیل نہیں کروایا مجھے لگ رہا ہے کہ کیمرہ بھی نیا لینا پڑے گا۔

- Advertisement -

سیلفی سے متعلق ایمان علی کا کہنا تھا کہ میں اپنی تصویر کھینچ ہی نہیں پاتی، تصویر لینے کی کوشش کرتی ہوں لیکن شکل ہی اچھی نہیں لگ رہی ہوتی تو تصویر کیا کھینچوں گی اور کب لگاؤں گی، اس لیے اپنی تصویر نہیں کھینچتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں شاپنگ کرنا پسند نہیں ہیں اس پر واسع چوہدری نے پوچھا کہ تو پھر آپ کے لیے شاپنگ کون کرتا ہے؟ ایمان علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں بس ادھر اُدھر سے آجاتے ہیں اور کچھ کپڑے آن لائن خرید لیتی ہوں۔

ایمان علی نے بتایا کہ انہیں سفید اور زرد رنگ کے لباس پسند ہیں، سیاہ رنگ کے کپڑے بھی ایوارڈ شوز میں پہنتی رہی ہوں لیکن زیادہ مجھے سفید کلر پسند ہے۔

اداکارہ نے اپنے دوست بابر سے متعلق بتایا کہ وہ انہیں پہلی بار کراچی میں دوست کے گھر ملے تھے لیکن شروع میں بالکل پسند نہیں آئے تھے بعد میں انہوں نے میرے کچھ سوال کے جواب دئیے پھر ان سے ساتھ دوستی گہری ہوتی چلی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں