اشتہار

بندر کے کپڑے دھونے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بندروں کی بہتات کی وجہ سے ان کے مختلف واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، کچھ واقعات ناخوشگوار ہوتے ہیں لیکن کچھ انتہائی قابل ستائش ہوتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بندر ہو بہو انسانوں کی طرح کپڑے دھوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر کپڑے دھونے کے مقام پر بیٹھا ہوا ہے اور ایک کپڑے کو بلکل کسی انسان کی طرح دھو رہا ہے، بندر کپڑے بغیر برش تو کبھی برش سے دھو رہا ہے۔

- Advertisement -

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی اور اب تک 96 ہزار سے زائد مرتبہ اس ویڈیو کو دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین دیسی اسٹائل میں بندر کو کپڑا دھوتا دیکھ کر بہت زیادہ لطف اندوز ہورہے ہیں اور ویڈیو پر مختلف تبصرے بھی کررہے ہیں۔

کچھ صارفین نے اپنے تبصروں میں بندر سے کپڑے دھلوانے کو جانور کے ساتھ زیادتی کے مترادف قرار دیا ہے جب کہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بندر انسانوں کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھتا ہے، اس بندر نے کسی انسان کو ایسے کپڑے دھوتے دیکھا ہوگا تو اس کی نقل کررہا ہے۔

واضح رہے کہ بندر سب سے چالاک جانور ہے جو انسانوں کو دیکھ کر بہت سے امور کی انجام دہی سیکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں