منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستانی میوزک بینڈ اوور لوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور ومعروف پاکستانی بینڈ "اوورلوڈ” کے بانی فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔

اس افسوس ناک خبر کا اعلان بینڈ کے آفیشل پیج پر کیا گیا، بینڈ کے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ میں لکھا گیا کہ عظیم فرہاد ہمایوں آج صبح ہمیں چھوڑ کر ستاروں کی دنیا میں چلے گئے ہیں۔

- Advertisement -

پوسٹ میں لکھا تھا کہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے والے اپنی اقدار میں سمجھوتہ نہ کرنے والے، خطاؤں کو درگزر کرنے اور حد تک سخی اور انتہائی مزاحیہ! فادی جوش اور فن دونوں لحاظ سے اپنے وقت سے بہت آگے تھے۔

پوسٹ کے مطابق فرہاد کی خواہش تھی کہ انکی زندگی کی خوشی منائی جائے لہٰذا اہل خانہ، دوست احباب اور مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئےفرہاد کیلئے دعا کریں۔

بینڈ کے آفیشل پیج پر فرہاد کی موت کی وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم سال دو ہزار اٹھارہ میں فرہاد نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں برین ٹیومرہے اور دنیا کے بہترین سرجن ان کا آپریشن کررہے ہیں۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم انہیں ڈیوڈ بووی کے یہ الفاظ کہتے ہوئے تقریباً سن سکتے ہیں ” مجھے نہیں معلوم کہ میں یہاں سے کہاں جا رہا ہوں، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ بورنگ نہیں ہوگا۔” ہمارے جینٹل جائنٹ کو خدا بخشے اور ہنگامہ برپا کرنے کیلئے آپ کا شکریہ۔’

فرہاد ہمایوں کے انتقال کی اطلاع کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے موسیقار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرہاد اور ان کے بینڈ نے ان کی نوجوانی کا دور یادگار بنایا۔

معروف اداکار عدنان صدیقی نے ادکارہ کی موت کو بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرہاد کے انتقال کے بارے میں سن کر لرز اٹھا، ایک نوجوان اور باصلاحیت زندگی بہت جلد قمست کے ظالمانہ ہاتھوں میں چلی گئی، یہ زندگی بہت نازک ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

گلوکارہ میشا شفیع نے بھی فرہاد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موسیقی میں میرا کیریئر اوورلوڈ کے ساتھ شروع ہوا۔

ہم بعض اوقات لاگرہیڈز پر تھے لیکن راستے میں کچھ غیر یقینی طور پر اچھی موسیقی بنائی، یہ ان میں سے ایک گانا ہے، اسے فرہاد کی یاد میں شیئر کررہی ہوں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں