اشتہار

سعودی عرب میں فراڈ کرنے کا انجام!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی شہریوں سے جعل سازی کرنے والے 9 ملزمان کو قید وجرمانے کی سزا ہوئی اور ان کی جرائم میں ملوث ہونے کے طور پر تشہیر بھی کی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد نے بوگس چیک جاری کرکے فراڈ کیا تھا۔ سعودی وزارت تجارت نے بوگس چیک جاری کرنے والے 9 افراد کی تشہیر کی۔ ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا بھی دی گئی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بوگس چیک جاری کرنے پر 500 سے لے کر7 ہزار ریال تک جرمانہ کیا گیا۔

سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ایک سے 6 ماہ تک سزا بھی سنائی گئی۔ بعض کو صرف جرمانہ کیا گیا قید کی سزا نہیں دی گئی تاہم ان کے خرچ پر فیصلے کا اشتہار ذرائع ابلاغ کو جاری کیا گیا۔

سعودی عرب: ابشر صارفین کے لیے انتباہ جاری، ہوشیار!

خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت جرائم میں ملوث افراد کی ذرائع ابلاغ پر تشہیر کی جاتی ہے۔

مملکت میں جعل سازی اور فراڈ کے واقعات حالیہ دنوں بھی ریکارڈ پر آئے۔ زیادہ تر عوام کو من گھڑت پیغامات کے ذریعے بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی تاکہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں