جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بچی اغواء کرنے کی کوشش، پولیس نے ملزم پر بڑا انعام رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں گزشتہ روز ایک بچی کو مٹھائی کا لالچ دے کر اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جو ناکام ہوگئی پولیس ملزمم کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپے مارر ہی ہے۔

مالیگاؤں میں بچوں کی گمشدگی کیلئے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق رواں سال شہر میں بچوں کے گمشدہ ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے وارداتوں کی روک تھام کے لیے پولیس اور انتظامیہاپنی سی کوشش کررہی ہیں.

گزشتہ روز مقامی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس حوالے سے بچی کے والد نے تھانے میں نامعلوم نوجوان کے خلاف شکایت درج کروائی کہ گزشتہ روز ایک نامعلوم نوجوان نے ان کی بچی کو گھر کے پاس سے ٹافی کا لالچ دے کر اغواء کرنے کی کوشش کی ہے۔

- Advertisement -

بچی کے باپ نے بتایا کہ اس بات کی خبر ان کو اطراف کے کارخانہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے حاصل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر نظر آرہا کہ ایک نوجوان مٹھائی کا لالچ دے کر بچی کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کررہا ہے۔

شکایت ملنے پر پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس نامعلوم نوجوان کا کوئی سراغ نہ ملنے پر پولیس نے اس ملزم کا پتہ بتانے والوں کو یا اس کے متعلق معلومات دینے والوں کو 10 ہزار روپیہ نقد رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں