تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھا سکیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشیا کے تمام براڈ کاسٹنگ رائٹس انڈیا کے پاس ہیں ، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہم کسی بھی انڈین کمپنی سےکاروبارنہیں کرسکتے، ساؤتھ ایشیا کے تمام براڈ کاسٹنگ رائٹس انڈیاکے پاس ہیں، اب سے ہم کوئی بھی سیریز نہیں دکھائیں گے، اسی پرنسپل کو سامنے رکھتےہوئے پی ٹی وی کی درخواست کوقبول نہیں کی گئی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھا سکیں گے، جس سے پی ٹی وی اور پی سی بی کوبھی خسارے کاسامنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مغرب میں بڑھتےہوئےاسلاموفوبیا کا تدارک کیا جائے، سلاموفوبیا مغربی معاشرے میں سرایت کرگیا ہے، مغرب میں بڑھتے اسلاموفوبیا پر کنٹرول کی ضرورت ہے،وزیراعظم اسلاموفوبیاپرمغربی حکمرانوں کی توجہ دلاچکےہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات سےمتعلق بل قومی اسمبلی میں ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں لیکن ن لیگ کی مخالفت باعث تشویش ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پرپیپلزپارٹی کے جواب کا انتظار ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات معیشت کی بہتری میں کردار اداکررہی ہیں۔

الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم ٹیکنالوجی پارٹ پرالیکشن کمیشن کی شرائط مکمل ہوگئی ہیں، ہم ای وی ایم کی 500مشنیوں کا آرڈر دینے جارہے ہیں۔

ہوائی اڈوں کی حوالگی کے حوالے سےفواد چوہدری نے کہا واضح کرچکےپاکستان میں امریکی اڈوں کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، موجودہ حکومت میں ڈرون سرویلنس کی سہولت بھی ختم کی جاچکی ہے، ملک میں تمام اڈے پاکستان کے اپنے استعمال میں ہیں، پاکستان کےہوائی اڈےدینےسےمتعلق کوئی بات نہیں چل رہی۔

وفاقی وزیر کا ریلوےنظام سے متعلق کہنا تھا کہ ماضی میں دیمک کی طرح اداروں کو تباہ وبرباد کیاگیاہے، یہ بات درست ہےکہ ریلوےنظام کوٹھیک کیا جانا چاہئے، ایک پھونک مار کر ریلوے نظام کوٹھیک نہیں کیاجاسکتا، یہ نظام دوڈھائی سالوں میں ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ آپ نےقرضہ لیکر300ارب کی اورنج لائن لاہورمیں بنادی، قرضوں کی نتیجے میں ہمارےادارے تباہ و برباد ہوگئے، اسٹیل ملز، پی آئی اےکوانہوں نےتباہ کردیاتھا، یہ کہناکہ 2سال میں ریلوےکودرست کردینگےمشکل ہے، اعظم سواتی نےکہاہے جیسے ہی فرسٹ رپورٹ آئےگی وہ ایکشن لیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسوقت ن لیگ اورپیپلزپارٹی بچوں کی طرح لڑرہےہیں، ہم صرف پیپلزپارٹی نہیں ن لیگ سےبھی بات چیت چاہتےہیں، بڑی ریفارمز پر پیپلزپارٹی ،ن لیگ فوکل پرسن نامزدکریں ، ن لیگ نےاوورسیزوٹنگ کی مخالفت کی جوہم نہیں مانیں گے۔

پیپلزپارٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکی کل کی تقریرسنیں یاپانی پربات سنیں ، کبھی پیپلزپارٹی نےاینٹی پنجاب بات نہیں کی تھی، زرداری صاحبان اپنی پارٹی کوچھوٹی قوم پرست پارٹی بنانےپرتلےہیں، پی پی کاخیال ہےپنجاب کیخلاف بات کرکےدوبارہ جگہ بنالیں گے، یہ ڈوبتے ہوئے تنکے کا سہارہ لیناچاہ رہےہیں جوانہیں نہیں ملےگا، دونوں پارٹیاں عمران خان دشمنی پر خود کوزندہ رکھناچاہ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -