جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستان کے 13 سالہ مارشل آرٹسٹ نے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے 13 سالہ مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کے امان چھتریا کا کیپ اپس کا گنیز بک ورلڈ ریکارڈ توڑا ہے، ریکارڈ کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے کی۔

نعمان محسود نے ایک منٹ میں 52 کیپ اپس کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا، بھارت کے امان چھتریا نے ایک منٹ میں 47 کیپ اپس کیے تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مارشل آرٹسٹ نعمان محسود 42 گنیز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں اور عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔

نعمان محسود نے کا کہنا تھا کہ بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کررہا ہوں پاکستان کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عرفان محسود کے 5 شاگرد اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کراچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے امریکی ریکارڈ ہولڈر رون کوپر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑا تھا، عرفان محسود نے ایک منٹ میں ایک پاؤں پر 40 پونڈ وزن کے ساتھ 60 پش اپس لگا کر ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

امریکی شہری ہولڈر رون کوپر نے ایک منٹ میں 40 پونڈ وزن کے ساتھ 53 پش اپس لگائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں