اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک میں 1 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرنے پر کہا کہ این سی اوسی نے وزیراعظم کی پالیسی کونافذ کیا جتنی تعریف کریں کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ہم نے ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا ہے، پاکستان کی کورونا کیخلاف جنگ کی پوری دنیا معترف ہے ، وزیر اعظم نے اس اعصاب شکن جنگ میں قوم کوایک لمحہ مایوس نہ ہونے دیا ، این سی اوسی نے وزیراعظم کی پالیسی کونافذ کیا جتنی تعریف کریں کم ہے۔
پاکستان میں ہم نےایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ھدف مکمل کرلیا ہے، پاکستان نےکرونا کیخلاف جس طرح جنگ لڑی اس کی معترف پوری دنیا ہےوزیر اعظم نے جس طرح اس اعصاب شکن جنگ میں قوم کو ایک لمحہ بھی مایوس نہیں ہونے دیا اورNCOC نےوزیراعظم کی پالیسی کونافذ کیا اس کی جتنی تعریف کریں کم ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 9, 2021
یاد رہے ایک کروڑویکسی نیشن کاعمل مکمل ہونے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دسمبرتک 7کروڑ افراد جو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لاکھ افراد رجسٹریشن کر رہے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے کورونا کے اثرات کم ہوئے، عوام سے اپیل ہے کہ پاکستانی ویکسین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کورونا ختم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا روزگار بچانا ہے۔