شیر کو جنگل کا بادشاہ کہا جاتا ہے، دیگر جانوروں پر دہشت طاری کرنے اور انہیں چیڑ پھاڑ کر کھانے والے شیروں کو کبھی کبھی منہ کی کھانا پڑ جاتی ہے۔
جی ہاں، ایسا ہی کچھ افریقی ملک کینیا میں دیکھا گیا جہاں ببر شیر جنگلی بھینسوں سے اپنی جان بچانے کے لیے درخت پر چڑھ گیا۔ ماجرا یہ ہے کہ شیراپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ بھینسوں کا شکار کررہے تھے لیکن ان کی منصوبہ بندی ناکام ہوئی جس کے باعث دیگر شیر فرار اور ایک درخت پر چڑھ گیا۔
اسے خوف کہیں یا چالاکی بہر حال بھیسوں کی وجہ سے شیر تقریباً ایک گھنٹے تک درخت پڑ چڑھا رہا۔
ناروے سے تعلق رکھنے والے اولو نامی فوٹوگرافر نے جنگل کے ان خطرناک مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔
فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ جنگی بھینسوں نے جیسے ہی محسوس کیا کہ ان پر حملہ ہونے والا ہے تو پورے جھنڈ نے شیروں پر دھاوا بول دیا اس طرح شیر دم دبا کر بھاگ گئے اور ایک درخت پر چڑھ کر مایوسی سے بیٹھا تکتا رہا۔